ابنا: تکفيري دہشت گردوں نے موصل ميں حضرت يونس پيغمبر اور حضرت شيث پيغمبر کے مزارات کي بھي اہانت کي. خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان دونوں مزارات کے خادموں کو بھي اغوا کرليا ہے.
دوسري جانب عراق ميں ايک سيکورٹي ذريعے نے اعلان کيا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے موصل ميں خواتين کے ساتھ جنسي زياتي بھي کي ہے-
مذکورہ سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ موصل کي خواتين نے ان دہشتگردوں سے نجات کے لئے جو خواتين کو جہادالنکاح پر مجبور کررہے ہيں سيکورٹي فورس سے مدد کي درخواست کي ہے -
موصل کي خواتين کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے جاہل عناصر خواتين کے نام لکھ کر انہيں تيونس چيچينا سعودي عرب اور ديگر ملکوں کے دہشت گردوں کےساتھ ٹائم فريم کے تحت جہاد النکاح پر مجبور کررہے ہيں -
اس درميان صوبہ ذي قار کي سيکورٹي کونسل کے سربراہ جبار الموسوي نے اعلان کيا ہے کہ ہميں جو اطلاعات موصول ہوئي ہيں ان کے مطابق بہت سے مسلح افراد کو سعودي عرب کي نمبر پليٹ لگي ہوئي گاڑيوں ميں سوار، کويت اور سعودي عرب کي سرحدوں پر ديکھا گيا ہے - جبار الموسوي کا کہنا تھا کہ يہ افراد ان علاقوں سے اطلاعات و معلومات اکٹھا کررہے تھے -
اردن ميں داعش کي شاخ کي تشکيل
دہشت گرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق و الشام کے حاميوں ميں اردن ميں اس گروہ کا ايک نيا ونگ قائم کيا ہے -
دہشت گرد گروہ داعش نے اعلان کيا ہے کہ وہ اردن ميں اپنے مرکز سے جو عراق کا ہمسايہ ملک ہے عراق ميں مسلح افراد اور ہتھيار بھيجنےکا کام لے گا - .
داعش گروہ نے يہ بھي کہا ہے کہ ابھي اردن ميں کارروائيوں کا ارادہ نہيں ہے –
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ داعش کے اردن ونگ کے سرغنہ ابومحمد بکر نے کہا ہے کہ يہ ونگ پير کو اردن ميں تشکيل پايا ہے جس کے ابھي دوسو ممبر ہيں-
.......
/169